الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابُ تَحْرِيمِ الرَّبِيبَةِ وَمَا يَحْرُمُ بِالرَّضَاعِ
ربیبہ کی حرمت اور رضاعت کی وجہ سے حرام ہونے والے رشتوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 1174
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ جُدْعَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ الْمُسَيِّبِ يُحَدِّثُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ لَكَ فِي بِنْتِ عَمِّكَ بِنْتِ حَمْزَةَ فَإِنَّهَا أَجْمَلُ فَتَاةٍ فِي قُرَيْشٍ، فَقَالَ:"أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ حَمْزَةَ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ، وَأَنَّ اللَّهَ حَرَّمَ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا حَرَّمَ مِنَ النَّسَبِ".
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ کے لیے اپنے چچا حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی میں کوئی رغبت نہیں، وہ قریش کی سب سے خوبصورت نوجوان لڑکی ہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا آپ کو علم نہیں کہ حمزہ رضی اللہ عنہ میرے رضاعی بھائی بھی ہیں، اور اللہ تعالیٰ نے رضاعت سے بھی وہ رشتے حرام کر دیے ہیں جو نسب سے حرام کیے ہیں۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب النكاح /حدیث: 1174]
تخریج الحدیث: «صحيح من غير هذا الطريق: اخرجه الترمذى، الرضاع، باب ماجاء يحرم من الرضاع ما يحرم من النسب (1146). وقال ”صحیح“ - واحمد: 1/ 132، 275 - وعبدالرزاق (13946).»
Musnad Shafi Hadith 1174 in Urdu