مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. باب تحريم الربيبة وما يحرم بالرضاع
ربیبہ کی حرمت اور رضاعت کی وجہ سے حرام ہونے والے رشتوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 1176
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ: أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ كَانَتْ لَهُ امْرَأَتَانِ، فَأَرْضَعَتْ إِحْدَاهُمَا غُلَامًا، وَأَرْضَعَتِ الْأُخْرَى جَارِيَةً، فَقِيلَ لَهُ: هَلْ يَتَزَوَّجُ الْغُلَامُ الْجَارِيَةَ؟ فَقَالَ: لَا. اللِّقَاحُ وَاحِدٌ.
عمرو بن شرید سے روایت ہے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا کہ: ”ایک شخص کے پاس دو بیویاں ہیں۔ ان میں سے ایک نے کسی کے لڑکے کو دودھ پلایا، اور دوسری نے کسی اور کی لڑکی کو، تو کیا اس لڑکے اور لڑکی کا نکاح درست ہے؟“ فرمایا: ”نہیں۔ کیونکہ دونوں میں مادہ منویہ ڈالنے والا مرد تو ایک ہی ہے (جس سے دونوں عورتوں کا دودھ بنا ہے)۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب النكاح /حدیث: 1176]
تخریج الحدیث: «اخرجه الترمذى الرضاع، باب ماجاء في لبن الفحل (1149) - ومالك في الموطا الرضاع، باب رضاعة الصغير، والبيهقي: (453/7).»
Musnad Shafi Hadith 1176 in Urdu