مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ الْخُلْعِ
خلع کا بیان
حدیث نمبر: 1233
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ حَبِيبَةَ بِنْتِ سَهْلٍ: أَنَّهَا أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغَلَسِ وَهِيَ تَشْكُو شَيْئًا بِيَدَيْهَا وَهِيَ تَقُولُ: لَا أَنَا وَلَا ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ، فَقَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"يَا ثَابِتُ خُذْ مِنْهَا". فَأَخَذَ مِنْهَا وَجَلَسَتْ.
حبیبہ بنت سہل رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اندھیرے میں آئیں، اور اپنے ہاتھوں سے کسی چیز کے متعلق شکایت کرتے ہوئے کہنے لگیں: ”میں اور ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ اکٹھے نہیں رہ سکتے“۔ حبیبہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ثابت سے فرمایا: ”اے ثابت اس سے دیا ہوا حق مہر لے لے“۔ انہوں نے حق مہر لے لیا اور وہ خلع لے کر بیٹھ گئیں۔ [مسند امام شافعی/ كتاب عشرة النساء والإيلاء والخلع /حدیث: 1233]
تخریج الحدیث: «صحيح اخرجه البيهقی: 313/7، 315 - وفى المعرفة السنن والآثار له (4394). وعبدالرزاق (11762). وسعيد بن منصور في سنته (1430)، (1431).»
Musnad Shafi Hadith 1233 in Urdu