الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ طَلَاقِ الْعَبْدِ وَإِنَّهَا تَحْرُمُ عَلَيْهِ بِاثْنَتَيْنِ
غلام کی طلاق اور اس کی بیوی کے دو طلاقوں سے اس پر حرام ہو جانے کا بیان
حدیث نمبر: 1259
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الزِّنَادِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ: أَنَّ نُفَيْعًا مُكَاتِبًا لِأُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ عَبْدٌ كَانَتْ تَحْتَهُ امْرَأَةٌ حُرَّةٌ فَطَلَّقَهَا اثْنَتَيْنِ، [ ص: 104 ] ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُرَاجِعَهَا. فَأَمَرَهُ أَزْوَاجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَأْتِيَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَسْأَلُهُ عَنْ ذَلِكَ فَذَهَبَ إِلَيْهِ فَلَقِيَهُ عِنْدَ الدَّرَجِ آخِذًا بِيَدِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَسَأَلَهُمَا فَابْتَدَرَاهُ جَمِيعًا فَقَالَا: حَرُمَتْ عَلَيْكَ حَرُمَتْ عَلَيْكَ.
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نفیع، جنہوں نے ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مکاتبت کی تھی، ان کے نکاح میں ایک آزاد عورت تھی، انہوں نے اس کو دو طلاقیں دے دیں، پھر اس سے رجوع کرنا چاہا تو انہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات نے کہا کہ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے اس کے متعلق پوچھ لو۔ وہ ان کے پاس گیا تو وہ اسے درج کے مقام پر ملے اور انہوں نے زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔ اس نے ان دونوں سے سوال کیا، تو ان دونوں نے فوراً جواب دیتے ہوئے فرمایا: ”وہ تجھ پر حرام ہو چکی، وہ تجھ پر حرام ہو چکی“۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الطلاق /حدیث: 1259]
تخریج الحدیث: «صحيح اخرجه البيهقي: 7 360، 368 - وابن أبي شيبة (18242) - ومالك في الموطأ، الطلاق، باب ما جاء في طلاق العبد.»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥مالك بن أنس | الفقيه ، إمام دار الهجرة ، رأس المتقنين ، وكبير المتثبتين |
Musnad Shafi Hadith 1259 in Urdu