مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ فِي نَفَقَةِ الْمُطَلَّقَةِ
طلاق یافتہ عورت کے نفقہ کا بیان
حدیث نمبر: 1320
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ مَوْلَى الْأَسْوَدِ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ: أَنَّ أَبَا عَمْرِو بْنَ حَفْصٍ طَلَّقَهَا أَلْبَتَّةَ وَهُوَ غَائِبٌ بِالشَّامِ فَبَعَثَ إِلَيْهَا وَكِيلَهُ بِشَعِيرٍ فَسَخِطَتْهُ، فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا لَكِ عَلَيْنَا مِنْ شَيْءٍ فَجَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ:"لَيْسَ لَكِ عَلَيْهِ نَفَقَةٌ".
فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ابو عمرو بن حفص نے انہیں تیسری آخری طلاق دی اور وہ اس وقت شام میں تھے وہاں موجود نہ تھے (یعنی وہیں سے طلاق بھیج دی)، تو اس کے وکیل نے ان (فاطمہ) کی طرف کچھ جَو بھیج دیے، جس پر وہ ناراض ہو گئیں تو اس نے کہا: ”اللہ کی قسم! تمہارا کچھ بھی حق ہم پر نہیں ہے۔“ (یہ سن کر) وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور آپ سے یہ بات ذکر کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے تیرا نفقہ (خرچہ) اس کے ذمہ نہیں ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب العدد والسكنى والنفقات /حدیث: 1320]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1315).»
Musnad Shafi Hadith 1320 in Urdu