الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابٌ فِي صَدَاقِ الْمُلَاعِنَةِ
لعان کرنے والی عورت کے مہر کا بیان
حدیث نمبر: 1343
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: وَسَمِعْتُ سُفْيَانَ بْنَ عُيَيْنَةَ، يَقُولُ: أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْمُتَلَاعِنَيْنِ:"حِسَابُكُمَا عَلَى اللَّهِ، أَحَدُكُمَا كَاذِبٌ، لَا سَبِيلَ لَكَ عَلَيْهَا"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَالِي، قَالَ:"لَا مَالَ لَكَ إِنْ كُنْتَ صَدَقْتَ عَلَيْهَا فَهُوَ بِمَا اسْتَحْلَلْتَ مِنْ فَرْجِهَا، وَإِنْ كُنْتَ كَذَبْتَ عَلَيْهَا، فَذَلِكَ أَبْعَدُ لَكَ مِنْهَا أَوْ مِنْهُ". أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الظِّهَارِ وَاللِّعَانِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دو لعان کرنے والے میاں بیوی سے کہا: ”تمہارا حساب اللہ کے ذمہ ہے، تم میں سے ایک جھوٹا ہے، اب تمہاری بیوی پر کوئی حق نہیں ہے۔“ اس صحابی نے کہا، یا رسول اللہ! میرا مال (یعنی حق مہر واپس دلا دیجیے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے لیے کوئی مال نہیں، اگر تم سچے ہو تو تمہارا یہ مال اس کے بدلہ میں ہے جو تو نے اس کی شرمگاہ کو حلال کیا تھا، اور اگر تو نے اس پر جھوٹی تہمت لگائی ہے تو یہ پھر تیرے لیے اس سے بعید تر ہے (یعنی پھر تجھے وہ حق مہر کسی صورت بھی نہیں ملنا چاہیے)۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب اللعان /حدیث: 1343]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري،الطلاق باب قول الإمام للمتلاعنين: ان احدكما كاذب ...... الخ (5312) ومسلم، اللعان (1493).»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥الشافعي | المجدد أمر الدين على رأس المائتين |
Musnad Shafi Hadith 1343 in Urdu