الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابٌ مِنْهُ فِي الذَّهَبِ وَالْحُبُوبِ
اسی میں سے سونے اور اناج کا بیان
حدیث نمبر: 1391
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ: أَنَّهُ الْتَمَسَ صَرْفًا بِمَائَةِ دِينَارٍ، قَالَ: فَدَعَانِي طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، فَتَرَاوَضْنَا حَتَّى اصْطَرَفَ مِنِّي، وَأَخَذَ الذَّهَبَ يُقَلِّبُهَا فِي يَدِهِ، ثُمَّ قَالَ: حَتَّى يَأْتِيَ خَازِنِي أَوْ حَتَّى تَأْتِيَ خَازِنَتِي مِنَ الْغَابَةِ، قَالَ الشَّافِعِيُّ: أَنَا شَكَكْتُ، وَعُمَرُ يَسْمَعُ، [ ص: 173 ] فَقَالَ: عُمَرُ: وَاللَّهِ لَا يُفَارِقُهُ حَتَّى يَأْخُذَ مِنْهُ، ثُمَّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ رِبًا إِلَّا هَاءَ وَهَاءَ، وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ رِبًا إِلَّا هَاءَ وَهَاءَ، وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ رِبًا إِلَّا هَاءَ وَهَاءَ". قَالَ الشَّافِعِيُّ: قَرَأْتُهُ عَلَى مَالِكٍ صَحِيحًا لَا شَكَّ فِيهِ، ثُمَّ طَالَ عَلَيَّ الزَّمَانُ فَلَمْ أَحْفَظْ حِفْظًا فَشَكَكْتُ فِي خَازِنَتِي أَوْ خَازِنِي وَغَيْرِي يَقُولُ عَنْهُ: خَازِنِي.
مالک بن اوس بن حدثان سے روایت ہے کہ انہیں 100 دینار (درہم سے) بدلنے تھے، بیان کیا کہ مجھے طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ نے بلایا، ہم نے اپنے معاملہ کی بات چیت کی یہاں تک کہ میرا معاملہ طے ہو گیا، انہوں نے دینار لیے اور انہیں اپنے ہاتھ میں الٹنے پلٹنے لگے پھر فرمایا: ”ذرا میرے خزانچی مرد یا خزانچی عورت کو غابہ سے آ لینے دو۔“ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا، یہ مجھے شک ہوا ہے۔ اور عمر رضی اللہ عنہ یہ باتیں سن رہے تھے، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! جب تک تم طلحہ سے روپیہ لے نہ لو جدا نہ ہونا۔“ پھر فرمایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سونا، سونے کے بدلے میں اگر نقد نہ ہو تو سود ہے، کھجور کھجور کے بدلے میں اگر نقد نہ ہو تو سود ہے، اور جو، جو کے بدلے میں اگر نقد نہ ہو تو سود ہو جاتا ہے۔“ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے یہ حدیث مالک رحمہ اللہ پر بغیر شک کے صحیح پڑھی، پھر لمبا وقت گزر گیا اور میں یاد نہ رکھ سکا لہذا مجھے خازنی اور خازنتہ میں شک ہو گیا۔ البتہ میرے علاوہ دوسرے راوی امام مالک رحمہ اللہ سے ”خازنی“ بیان کرتے ہیں۔ [مسند امام شافعی/ كتاب البيوع /حدیث: 1391]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، البيوع، باب بيع الشعير بالشعير (2174) ومسلم، المساقاة، باب الصرف وبيع الذهب بالورق نقدا (1586).»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥الشافعي | المجدد أمر الدين على رأس المائتين |
Musnad Shafi Hadith 1391 in Urdu