مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابٌ مِنْهُ فِي الذَّهَبِ وَالْحُبُوبِ
اسی میں سے سونے اور اناج کا بیان
حدیث نمبر: 1395
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي تَمِيمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ، وَرَجُلٍ آخَرَ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"لَا تَبِيعُوا الذَّهَبَ بِالذَّهَبِ، وَلَا الْوَرِقَ بِالْوَرِقِ، وَلَا الْبُرَّ بِالْبُرِّ، وَلَا الشَّعِيرَ بِالشَّعِيرِ، وَلَا التَّمْرَ بِالتَّمْرِ، وَلَا الْمِلْحَ بِالْمِلْحِ إِلَّا سَوَاءً بِسَوَاءٍ عَيْنًا بِعَيْنٍ يَدًا بِيَدٍ، وَلَكِنْ بِيعُوا الذَّهَبَ بِالْوَرِقِ، وَالْوَرِقَ بِالذَّهَبِ، وَالْبُرَّ بِالشَّعِيرِ، وَالشَّعِيرَ بِالْبُرِّ، وَالتَّمْرَ بِالْمِلْحِ، وَالْمِلْحَ بِالتَّمْرِ، يَدًا بِيَدٍ كَيْفَ شِئْتُمْ". وَنَقَصَ أَحَدُهُمَا التَّمْرَ أَوِ الْمِلْحَ، وَزَادَ أَحَدَهُمَا:"مَنْ زَادَ أَوِ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَى". أَخْرَجَ الْأَرْبَعَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْبُيُوعِ، وَالْخَامِسَ مِنْ كِتَابِ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سونے کو سونے کے عوض، چاندی کو چاندی کے عوض، گیہوں کو گیہوں کے عوض، جو کو جو کے عوض، کھجور کو کھجور کے عوض، اور نمک کو نمک کے عوض، برابر برابر بیچنے کے سوا معین کو معین کے سوا، نقد و نقد کے علاوہ نہ بیچو اور لیکن سونے کو چاندی کے عوض، چاندی کو سونے کے عوض، گیہوں کو جو کے بدلے، جو کو گیہوں کے عوض، کھجور کو نمک کے عوض، اور نمک کو کھجور کے عوض جس طرح چاہو نقد و نقد بیچو۔“ دونوں میں سے ایک نے کھجور یا نمک کو کم کیا ہے اور ان دونوں میں سے ایک نے یہ زیادتی بیان کی کہ ”جس نے اضافہ دیا یا زیادہ طلب کیا اس نے سودی کام کیا۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب البيوع /حدیث: 1395]
تخریج الحدیث: «صحيح اخرجه النسائي البيوع، باب بيع البر بالبر (4564)، (4565) وابن ماجة، التجارات، باب الصرف وما لا يجوز متفاضلا يدا بيد (2254) ومسلم، المساقاة، باب الصرف وبيع الذهب بالورق نقدا (1587) - عن طريق آخر.»
Musnad Shafi Hadith 1395 in Urdu