مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ الْوَكَالَةِ فِي الِابْتِيَاعِ وَالْبَيْعِ
خرید و فروخت میں وکالت کا بیان
حدیث نمبر: 1459
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ الْحَيَّ يُحَدِّثُونَ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْجَعْدِ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَاهُ دِينَارًا لِيَشْتَرِيَ لَهُ بِهِ شَاةً أَوْ أُضْحِيَةً، فَاشْتَرَى لَهُ شَاتَيْنِ، فَبَاعَ إِحْدَاهُمَا بِدِينَارٍ وَأَتَاهُ بِشَاةٍ وَدِينَارٍ، فَدَعَا لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْعِهِ بِالْبَرَكَةِ، فَكَانَ لَوِ اشْتَرَى تُرَابًا لَرَبِحَ فِيهِ.
عروہ بن جعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک دینار دیا تا کہ وہ آپ کے لیے ایک بکری خرید کر لائیں، تو انہوں نے آپ کے لیے (اس دینار سے) دو بکریاں خریدیں، پھر ایک بکری ایک دینار کی بیچ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دینار بھی واپس کر دیا اور بکری بھی دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے تجارت میں برکت کی دعا کی، پھر ان کا حال یہ تھا کہ اگر وہ مٹی خریدتے تو اس میں بھی انہیں نفع ہو جاتا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب البيوع /حدیث: 1459]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى، المناقب، باب (3642).»
Musnad Shafi Hadith 1459 in Urdu