🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ اللُّقَطَةِ
گری پڑی چیز کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1488
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ: أَنَّ رَجُلًا وَجَدَ لَقُطَةً، فَجَاءَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، فَقَالَ: إِنِّي وَجَدْتُ لُقَطَةً، فَمَاذَا تَرَى؟ فَقَالَ لَهُ ابْنُ عُمَرَ: عَرِّفْهَا. قَالَ: قَدْ فَعَلْتُ. قَالَ: زِدْ. قَالَ: قَدْ فَعَلْتُ. قَالَ: لَا آمُرُكَ أَنْ تَأْكُلَهَا، وَلَوْ شِئْتَ لَمْ تَأْخُذْهَا. أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ.
نافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے راستے سے گری پڑی کوئی چیز اٹھا لی پھر وہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور کہا: میں نے لقطہ پائی ہے، اب کیا کروں؟ تو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اس کا اعلان کرو۔ اس نے کہا: میں نے کیا۔ ابن عمر نے کہا: مزید کرو۔ اس نے کہا: میں نے بہت کیا۔ پھر ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں تجھے ایسی چیز کے کھانے کا حکم نہیں دیتا، اگر تو چاہتا تو اسے نہ پکڑتا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الرهن والقراض والحجر والتفليس واللقطة /حدیث: 1488]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح: اخرجه البيهقي: 6 / 188 - وفى المعرفة السنن والآثار له (3824) وابن ابي شيبة (21634). مالك فى الموطا الأقضية، باب القضاء في اللقطة.» ‏‏‏‏


Musnad Shafi Hadith 1488 in Urdu