مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابٌ فِي كَسْبِ الْحَجَّامِ
پچھنے لگانے والے کی کمائی کا بیان
حدیث نمبر: 1517
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ: أَنَّهُ قِيلَ لَهُ: احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَ: نَعَمْ حَجَمَهُ أَبُو طَيْبَةَ، فَأَعْطَاهُ صَاعَيْنِ، وَأَمَرَ مَوَالِيَهُ أَنْ يُخَفِّفُوا عَنْهُ مِنْ ضَرِيبَتِهِ، وَقَالَ:"إِنَّ أَمْثَلَ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ الْحِجَامَةُ وَالْقُسْطُ الْبَحْرِيُّ لِصِبْيَانِكُمْ مِنَ الْعُذْرَةِ، وَلَا تُعَذِّبُوهُمْ بِالْغَمْزِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ان سے پوچھا گیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگی لگوائی؟ تو انہوں نے فرمایا، ہاں! ابو طیبہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سینگی لگائی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دو صاع دیے، اور ان کے مالکوں سے کہا کہ ان کے خراج میں کچھ کمی کر دیں اور فرمایا: ”تمہارے بہترین علاجوں میں سے ایک پچھنے لگانا (سینگی) ہے اور قسطِ بحری تمہارے بچوں کے دردِ حلق کے لیے ہے، انہیں حلق دبا کر اذیت نہ دو۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الأطعمة والصيد والذبائح /حدیث: 1517]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم المساقاة، باب حل أجرة الحجامة (1577).»
Musnad Shafi Hadith 1517 in Urdu