🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابُ صَلَاةِ الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ
عصر کے بعد دو رکعت پڑھنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 160
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي لَبِيدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ، قَالَ: قَدِمَ مُعَاوِيَةُ الْمَدِينَةَ فَبَيْنَا هُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ إِذْ قَالَ: يَا كَثِيرُ بْنَ الصَّلْتِ، اذْهَبْ إِلَى عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ فَسَلْهَا عَنْ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ، قَالَ أَبُو سَلَمَةَ: فَذَهَبَ مَعَهُ، وَبَعَثَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ مَعَنَا. فَقَالَ: اذْهَبْ وَاسْمَعْ مَا تَقُولُ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ. قَالَ: فَجَاءَهَا فَسَأَلَهَا، فَقَالَتْ لَهُ عَائِشَةُ: لَا عِلْمَ لِي وَلَكِنِ اذْهَبْ إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَسَلْهَا. قَالَ: فَذَهَبْتُ مَعَهُ إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَقَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ بَعْدَ الْعَصْرِ، فَصَلَّى عِنْدِي رَكْعَتَيْنِ لَمْ أَكُنْ أَرَاهُ يُصَلِّيهِمَا. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ صَلَّيْتَ صَلَاةً لَمْ أَكُنْ أَرَاكَ تُصَلِّيهِمَا. فَقَالَ:"إِنِّي كُنْتُ أُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الظُّهْرِ، وَإِنَّهُ قَدِمَ عَلَيَّ وَفْدُ بَنِي تَمِيمٍ أَوْ صَدَقَةٌ فَشَغَلُونِي عَنْهُمَا، فَهُمَا هَاتَانِ الرَّكْعَتَانِ"  . أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الْعِيدَيْنِ وَالثَّانِيَ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
ابوسلمہ فرماتے ہیں معاویہ رضی اللہ عنہ مدینہ تشریف لائے، وہ منبر پر بیٹھے تھے جب انہوں نے کہا: اے کثیر بن صلت! مومنوں کی ماں عائشہ (رضی اللہ عنہا) کے پاس جاؤ اور ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عصر کے بعد والی دو رکعتوں کے بارے میں دریافت کرو! ابوسلمہ کہتے ہیں میں بھی کثیر بن صلت کے ہمراہ گیا اور عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ہمارے ساتھ عبداللہ بن حارث کو بھیجا اور ان سے کہا: جاؤ اور سنو! مومنوں کی ماں کیا فرماتی ہیں۔ انہوں نے آکر عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: مجھے اس سے متعلق علم نہیں ہے، آپ ام سلمہ (رضی اللہ عنہا) کے پاس جا کر ان سے یہ مسئلہ دریافت کرو۔ ابوسلمہ فرماتے ہیں: میں بھی ان کے ساتھ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا، تو انہوں نے فرمایا: ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کے بعد میرے گھر تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتیں پڑھیں جو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلے پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا تھا، میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے آج ایسی نماز پڑھی ہے جو اس سے قبل میں نے آپ کو پڑھتے نہیں دیکھا؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں ظہر کے بعد دو رکعتیں پڑھتا ہوں، میرے پاس بنو تمیم کا وفد آیا یا بنو تمیم کا صدقہ، تو انہوں نے مجھے ان رکعات سے مصروف کر دیا، تو یہ وہ (ظہر کے بعد والی) دو رکعتیں ہیں۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 160]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي، المواقيت، باب الرخصة في الصلاة بعد العصر: 580 - وأحمد: 6 / 29، 204، 310 - وعبد الرزاق: 3970، 3971 - والبيهقي في معرفة السنن والآثار: 1310 - وصححه ابن خزيمة: 1277.»


Musnad Shafi Hadith 160 in Urdu