🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ مَا يَحْرُمُ بِهِ الْقَتْلُ
جن چیزوں سے قتل حرام ہو جاتا ہے ان کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1602
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ: أَنَّ رَجُلًا سَارَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ نَدْرِ مَا سَارَّهُ بِهِ حَتَّى جَهَرَ [ ص: 288 ] رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا هُوَ يَسْتَأْمِرُهُ فِي قَتْلِ رَجُلٍ مِنَ الْمُنَافِقِينَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَلَيْسَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ"؟ قَالَ: بَلَى، وَلَا شَهَادَةَ لَهُ. قَالَ:"أَلَيْسَ يُصَلِّي"؟ قَالَ: بَلَى، وَلَا صَلَاةَ لَهُ. قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أُولَئِكَ الَّذِينَ نَهَانِي اللَّهُ عَنْهُمْ".
عبید اللہ بن عدی بن خیار سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سرگوشی کی، ہمیں نہیں پتہ چلا کہ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا سرگوشی کی، یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز میں فرمایا تو معلوم ہوا گویا وہ منافقین میں سے ایک آدمی کو قتل کرنے کا مشورہ طلب کر رہا ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا وہ گواہی نہیں دیتا کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں؟ اس آدمی نے کہا: کیوں نہیں، لیکن اس کی گواہی اسے فائدہ نہیں دے گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا وہ نماز نہیں پڑھتا؟ اس آدمی نے کہا: کیوں نہیں، لیکن اس کی نماز اس کے لیے مفید نہیں ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہی وہ لوگ ہیں جن کو قتل کرنے سے اللہ نے مجھے روکا ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب القتل والقصاص والديات والقسامة /حدیث: 1602]
تخریج الحدیث: «اخرجه البيهقي: 376/3 - واحمد: 5 / 433 - وعبد الرزاق (18688) وصححه ابن حبان.»


Musnad Shafi Hadith 1602 in Urdu