مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ دِيَةِ الذِّمِّيِّ وَالْمَجُوسِيِّ
ذمی اور مجوسی کی دیت کا بیان
حدیث نمبر: 1655
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: أَرْسَلْنَا إِلَى سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ نَسْأَلُهُ عَنْ دِيَةِ الْمُعَاهِدِ، فَقَالَ: قَضَى فِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِأَرْبَعَةِ آلَافٍ، قَالَ: فَقُلْنَا: فَمَنْ قَتَلَهُ؟ قَالَ: فَحَصَبَنَا. قَالَ الشَّافِعِيُّ: هُمُ الَّذِينَ سَأَلُوهُ آخِرًا.
صدقہ بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے فرمایا، ہم نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ کی طرف ایک پیغام بھیجا، ہم ان سے معاہد (ذمی) کی دیت کے متعلق پوچھ رہے تھے۔ تو انہوں نے فرمایا کہ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے اس میں چار ہزار (درہم) کا فیصلہ دیا۔ صدقہ کہتے ہیں ہم نے کہا: ”کس نے اس کو قتل کیا؟“ فرمایا، پھر انہوں نے ہمیں کنکریاں ماریں۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آخر میں ان سے یہ سوال کیا تھا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب القتل والقصاص والديات والقسامة /حدیث: 1655]
تخریج الحدیث: «اسناده صحیح اخرجه البيهقى 8 / 100 - وفى المعرفة السنن والآثار له (4930) وابن ابي شيبة (27455).»
Musnad Shafi Hadith 1655 in Urdu