الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ الْقَسَامَةِ
قسامت کا بیان
حدیث نمبر: 1676
أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْلٍ: أَنَّ سَهْلَ بْنَ أَبِي حَثْمَةَ أَخْبَرَهُ، وَرِجَالٌ مِنْ كُبَرَاءِ قَوْمِهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِحُوَيِّصَةَ وَمُحَيِّصَةَ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ:"تَحْلِفُونَ وَتَسْتَحِقُّونَ دَمَ صَاحِبِكُمْ"، قَالُوا: لَا. قَالَ:"فَتَحْلِفُ يَهُودُ".
سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ اور ان کی قوم کے بڑے لوگوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حویصہ، محیصہ اور عبد الرحمن سے کہا: ”تم قسمیں دو گے تو اپنے ساتھی کے خون کے مستحق ٹھہرو گے۔“ انہوں نے کہا: ”نہیں“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر یہود قسم کھائیں گے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب العتق /حدیث: 1676]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1674).»
Musnad Shafi Hadith 1676 in Urdu