الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ ضَرْبِ الْجِزْيَةِ
جزیہ مقرر کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1770
أَخْبَرَنِي مُطَرِّفُ بْنُ مَازِنٍ، وَهِشَامُ بْنُ يُوسُفَ، بِإِسْنَادٍ لَا أَحْفَظُهُ غَيْرَ أَنَّهُ حَسَنٌ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَضَ عَلَى أَهْلِ الذِّمَّةِ مِنَ الْيَمَنِ دِينَارًا كُلَّ سَنَةٍ، فَقُلْتُ لِمُطَرِّفِ بْنِ مَازِنٍ: فَإِنَّهُ يُقَالُ: وَعَلَى النِّسَاءِ أَيْضًا، فَقَالَ: لَيْسَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ مِنَ النِّسَاءِ ثَابِتًا عِنْدَهُ.
مجھے مطرف بن مازن اور ہشام بن یوسف نے خبر دی، انہوں نے مسند بیان کی لیکن میں یاد نہیں رکھ سکا البتہ وہ سند حسن ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کے ذمیوں پر ہر سال ایک دینار (جزیہ کی ادائیگی) فرض کی۔ میں نے مطرف بن مازن سے پوچھا: ”یہ بات کہی جاتی ہے کہ (جزیہ) عورتوں پر بھی (فرض) ہے؟“ تو مطرف نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے جزیہ لیا ہو، ان کے ہاں یہ بات ثابت شدہ نہیں ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الأسر والفداء وضرب الجزية وأخذها /حدیث: 1770]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لابهام الاسناد الذي لم يحفظه الشافعي اخرجه البيهقي: 9/ 193 - وفي المعرفة السنن والآثار له (5522).»
Musnad Shafi Hadith 1770 in Urdu