مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ فَضَائِلِ قُرَيْشٍ
قریش کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 1781
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَادِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ: أَنَّ قَتَادَةَ بْنَ النُّعْمَانَ وَقَعَ بِقُرَيْشٍ، فَكَأَنَّهُ نَالَ مِنْهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَهْلًا يَا قَتَادَةُ، لَا تَشْتُمْ قُرَيْشًا، فَإِنَّكَ لَعَلَّكَ تَرَى مِنْهُمْ رِجَالًا أَوْ يَأْتِي مِنْهُمْ رِجَالٌ تُحَقِّرُ عَمَلَكَ مَعَ أَعْمَالِهِمْ وَفِعْلَكَ مَعَ فِعَالِهِمْ وَتَغْبِطُهُمْ إِذَا رَأَيْتُهُمْ، لَوْلَا أَنْ تَطْغَى قُرَيْشٌ لَأَخْبَرْتُهَا بِالَّذِي لَهَا عِنْدَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ".
محمد بن ابراہیم بن حارث تیمی سے روایت ہے کہ قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ نے قریش کے بارے میں کچھ سخت کلمات کہے (ایسا لگتا تھا گویا انہیں ان سے کوئی تکلیف پہنچی ہے)۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے قتادہ! ٹھہر جاؤ، صبر کرو، قریش کو برا بھلا نہ کہو، پس بے شک شاید کہ تو ان میں ایسے لوگوں کو دیکھے جن کے اعمال کے سامنے تو اپنے اعمال کو حقیر اور ان کے کاموں کے سامنے اپنے کاموں کو کم سمجھے گا، اور جب تو انہیں دیکھے گا تو ان پر رشک کرے گا۔ اگر قریش سرکشی (ناشکری) نہ کرتے تو میں انہیں وہ بتاتا جو اللہ تعالیٰ کے ہاں ان کے لیے (جنت میں) ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب فضائل قريش وغيرهم وأبواب متفرقة /حدیث: 1781]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لإرساله اخرجه البيهقي في المعرفة السنن والآثار 1/ 89 - واحمد: (6/ 384).»
Musnad Shafi Hadith 1781 in Urdu