🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. بَابُ التَّشَهُّدِ
تشہد کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 255
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِي: أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى الْمِنْبَرِ وَهُوَ يُعَلِّمُ النَّاسَ التَّشَهُّدَ يَقُولُ: قُولُوا: التَّحِيَّاتُ للَّهِ، الزَّاكِيَاتُ للَّهِ، الطَّيِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ للَّهِ، السَّلَامُ [ ص: 284 ] عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ.  
عبد الرحمن بن عبد القاری سے روایت ہے انہوں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو سنا وہ منبر پر لوگوں کو تشہد سکھا رہے تھے، وہ کہہ رہے تھے: تم پڑھو: تمام قولی، مالی اور بدنی عبادات اللہ کے لیے ہیں۔ اے نبی! آپ پر سلامتی ہو، اللہ کی رحمت اور برکتیں ہوں۔ اور ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور رسول ہیں۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 255]
تخریج الحدیث: «اخرجه البيهقي: 144/2، 145 وفى المعرفة السنن والآثار له (890) وعبد الرزاق: 3067، 3068، 3069 و ابن ابی شیبة: 2992 - وصححه الحاكم: (1/ 266).»


Musnad Shafi Hadith 255 in Urdu