الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
73. بَابُ صَلَاةِ الْإِمَامِ وَالْمَأْمُومُ جُلُوسًا
امام اور مقتدی کے بیٹھ کر نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 308
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِي وَهُوَ شَاكٍ، فَصَلَّى جَالِسًا، وَصَلَّى خَلْفَهُ قَوْمٌ قِيَامًا، فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنِ اجْلِسُوا، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ:"إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا، وَإِذَا صَلَّى جَالِسًا، فَصَلُّوا جُلُوسًا" .
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، بیان فرماتی ہیں: میرے گھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹھ کر نماز پڑھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے لوگوں نے کھڑے ہو کر نماز پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارہ کیا کہ بیٹھ جاؤ، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”امام اس لیے مقرر کیا جاتا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے، جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو، اور جب وہ سر اٹھائے تو تم بھی سر اٹھاؤ، اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 308]
تخریج الحدیث: «اخرجہ البخاری، الاذان، باب انما جعل الامام لیؤتم بہ: 688، ومسلم، الصلاة، باب ائتمام المأموم بالامام: 412.»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق | أم المؤمنين ، أفقه النساء مطلقا | |
👤←👥هشام بن عروة بن الزبير هشام بن عروة بن الزبير ← عائشة بنت أبي بكر الصديق | ثقة فقيه ربما دلس | |
👤←👥مالك بن أنس مالك بن أنس ← هشام بن عروة بن الزبير | الفقيه ، إمام دار الهجرة ، رأس المتقنين ، وكبير المتثبتين |
Musnad Shafi Hadith 308 in Urdu
هشام بن عروة بن الزبير ← عائشة بنت أبي بكر الصديق