🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. باب النهي عن ذكر الله تعالى عند قضاء الحاجة
قضائے حاجت کے وقت اللہ تعالیٰ کے ذکر کی ممانعت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 37
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رَجُلًا مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَبُولُ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَرَدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ، فَلَمَّا جَاوَزَهُ نَادَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّمَا حَمَلَنِي عَلَى الرَّدِّ عَلَيْكَ خَشْيَةَ أَنْ تَذْهَبَ، فَتَقُولَ: إِنِّي سَلَّمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، فَإِذَا رَأَيْتَنِي عَلَى هَذِهِ الْحَالِ فَلَا تُسَلِّمْ عَلَيَّ، فَإِنَّكَ إِنْ تَفْعَلْ لَا أَرُدَّ عَلَيْكَ  .
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا جبکہ آپ پیشاب کر رہے تھے اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کہا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو جواب دیا، جب وہ چلا گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو بلایا اور فرمایا: میں نے تیرے سلام کا جواب اس لیے دیا کہ کہیں تو یہ نہ کہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کہا اور آپ نے مجھے جواب نہیں دیا، جب آئندہ تو مجھے اس حالت میں دیکھے تو سلام نہ کہنا، اگر تو نے کہا تو میں جواب نہیں دوں گا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الطهارة /حدیث: 37]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جداً لشدة ضعف إبراهيم بن محمد بن أبي يحيى لكن الحديث ورد من طريق غيره عند ابن الجارود: (37) في المنتقى، كراهية التسليم على من يبول.»

Musnad Shafi Hadith 37 in Urdu