🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ مَا هَدَانَا اللهُ تَعَالَىٰ لَهُ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ
اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہمیں جمعہ کے دن کی ہدایت عطا فرمانے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 404
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"نَحْنُ الْآخِرُونَ وَنَحْنُ السَّابِقُونَ، بَيْدَ أَنَّهُمْ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِنَا، وَأُوتِينَا مِنْ بَعْدِهِمْ فَهَذَا الْيَوْمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيهِ، [ ص: 7 ] فَهَدَانَا اللَّهُ لَهُ، فَالنَّاسُ لَنَا تَبَعٌ، الْيَهُودُ غَدًا، وَالنَّصَارَى بَعْدَ غَدٍ"  .
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم (دنیا) میں تو آخر میں آنے والے ہیں، لیکن (قیامت کے دن) ہم (جنت میں داخل ہونے میں) سبقت کرنے والے ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ یہود و نصاریٰ کو کتاب ہم سے پہلے دی گئی اور ہمیں بعد میں، تو یہ دن (جمعہ) وہ ہے جس کے بارے میں اہل کتاب نے اختلاف کیا، اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس کی تعظیم پر ثابت رکھا، لوگ ہمارے پیچھے ہیں، (اس کے بعد) دوسرا دن (ہفتہ) یہود کا اور تیسرا دن (اتوار) نصاریٰ کا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الجمعة /حدیث: 404]
تخریج الحدیث: «اخرجہ البخاری، الجمعۃ، باب ھل علی من لم یشہد الجمعۃ، غسل من النساء... الخ، رقم: 896 ومسلم، الجمعۃ، باب ہدایۃ ہذہ الأمۃ لیوم الجمعۃ، رقم: 855.»


Musnad Shafi Hadith 404 in Urdu