🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ الْمَشْيِ إِلَى الْجُمُعَةِ وَفَضِيلَةِ الْغُسْلِ وَالتَّبْكِيرِ بِالرَّوَاحِ
نماز جمعہ کے لیے پیدل چلنے، غسل کی فضیلت اور سویرے روانگی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 418
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ كَانَ عَلَى كُلِّ بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ مَلَائِكَةٌ يَكْتُبُونَ النَّاسَ عَلَى مَنَازِلِهِمُ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ، فَإِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ طُوِيَتِ الصُّحُفُ وَاسْتَمَعُوا الْخُطْبَةَ وَالْمُهَجِّرُ إِلَى الصَّلَاةِ كَالْمُهْدِي بَدَنَةً، ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي بَقَرَةً، ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي كَبْشًا، حَتَّى ذَكَرَ الدَّجَاجَةَ وَالْبَيْضَةَ"  .
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو مسجد کے دروازوں میں سے ہر دروازے پر فرشتے ہوتے ہیں۔ وہ لوگوں کو لکھتے ہیں کہ فلاں پہلے نمبر پر آیا پھر وہ پھر وہ اس کے بعد، جب امام خطبہ کے لیے نکلتا ہے تو رجسٹر لپیٹ لیے جاتے ہیں اور وہ بھی خطبہ سنتے ہیں۔ نماز کے لیے پہلے آنے والا ایسے ہی ہے جیسے کوئی اونٹ کی قربانی کرے، پھر اس کے بعد آنے والا ایسا ہے جیسے کوئی گائے کی قربانی کرے، پھر اس کے بعد آنے والا ایسا ہے جیسے کوئی مینڈھے کی قربانی کرے یہاں تک کہ مرغی اور انڈے کا ذکر کیا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الجمعة /حدیث: 418]
تخریج الحدیث: «اخرجہ مسلم، الجمعۃ، باب فضل التہجیر یوم الجمعۃ (850).»


Musnad Shafi Hadith 418 in Urdu