🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ التَّكْبِيرِ فِي صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ وَالِاسْتِسْقَاءِ وَالصَّلَاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ
عیدین اور نمازِ استسقا میں تکبیرات اور خطبے سے پہلے نماز پڑھنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 490
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءَ بْنَ رَبَاحٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: أَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ صَلَّى قَبْلَ الْخُطْبَةِ يَوْمَ الْعِيدِ، ثُمَّ خَطَبَ فَرَأَى أَنَّهُ لَمْ يُسْمِعِ النِّسَاءَ فَأَتَاهُنَّ فَذَكَّرَهُنَّ وَوَعَظَهُنَّ، وَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ، وَمَعَهُ بِلَالٌ قَائِلٌ بِثَوْبِهِ هَكَذَا، فَجَعَلَتِ الْمَرْأَةُ تُلْقِي الْخُرْصَ وَالشَّيْءَ.  
ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کے دن نماز خطبہ سے پہلے پڑھی۔ پھر لوگوں کو خطبہ دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیال کیا کہ شاید عورتوں نے آواز نہیں سنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے ان کو وعظ و نصیحت فرمائی اور انہیں صدقہ کا حکم دیا، اور آپ کے ساتھ بلال رضی اللہ عنہ اپنے کپڑے سے اس طرح کہہ رہے تھے (یعنی اس میں ڈالو) تو عورتوں نے اپنی بالیاں اور دیگر اشیاء (انگوٹھیاں وغیرہ) صدقہ میں دیں۔ [مسند امام شافعی/ كتاب العيدين والأضاحي والاستسقاء /حدیث: 490]
تخریج الحدیث: «اخرجـہ البخارى، العلم، باب عظة الامام النساء وتعليمهن (98) ومسلم،العيدين باب صلاة العيدين (884).»


Musnad Shafi Hadith 490 in Urdu