یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
مسند الشافعی سے متعلقہ
1. باب وجوب الصوم بالرؤية
چاند دیکھنے سے روزہ واجب ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 607
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"إِذَا رَأْيُتُمُ الْهِلَالَ فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَاقْدِرُوا لَهُ" . وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَصُومُ قَبْلَ الْهِلَالِ بِيَوْمٍ، قِيلَ لِإِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ: يَتَقَدَّمُهُ، قَالَ: نَعَمْ. أَخْرَجَهُ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو، اور جب (شوال کا) چاند دیکھو تو روزہ افطار کرو، اگر ابر ہو تو اندازے سے کام لو۔ اور عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ رمضان کے چاند سے ایک دن پہلے روزہ رکھتے تھے۔ ابراہیم بن سعد سے پوچھا گیا: کیا وہ (رمضان کا) استقبال کرتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: ہاں۔ [مسند الشافعی/ كتاب الصيام /حدیث: 607]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الصوم، باب هل يقال رمضان أو شهر رمضان؟ ومن رأى كله واسعا (1900) . ومسلم، الصيام، باب وجوب صوم رمضان لرؤية الهلال والفطر لروؤية الهلال...... الخ (1080).»
Musnad Shafi Hadith 607 in Urdu