🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ قِتَالِ مَانِعِ الصَّدَقَةِ
زکوٰۃ روکنے والوں سے قتال کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 679
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا أَزَالُ أُقَاتِلُ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَإِذَا قَالُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَقَدْ عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَذَا مِنْ حَقِّهَا لَوْ مَنَعُونِي عِقَالًا مِمَّا أَعْطَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقَاتَلْتُهُمْ عَلَيْهِ. 
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس وقت تک لوگوں سے جنگ کرتا رہوں گا جب تک کہ وہ ﴿لا اله الا الله﴾ نہیں کہہ دیتے۔ جب انہوں نے ﴿لا اله الا الله﴾ کہہ دیا، تو میری طرف سے ان کا جان و مال محفوظ ہو گیا۔ سوائے اس کے حق کے (یعنی قصاص وغیرہ کی صورتیں) اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہے۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ اسی کے حق سے ہے، اگر یہ لوگ اونٹ باندھنے کی رسی بھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا کرتے تھے مجھ کو نہ دیں گے تو میں اس کے لیے ان سے لڑوں گا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الزكاة /حدیث: 679]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الجهاد والسير، باب دعاء النبي الى الإسلام والنبوة..... الخ (2946) ومسلم الایمان، باب الأمر بقتال الناس حتى يقولوا.... الخ (21).»


Musnad Shafi Hadith 679 in Urdu