🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
مسند الشافعی سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

35. باب في المسح على الخفين
موزوں پر مسح کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 77
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، أَنَّهُمَا أَخْبَرَاهُ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَدِمَ الْكُوفَةَ عَلَى سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ وَهُوَ أَمِيرُهَا، فَرَآهُ يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ عَبْدُ اللَّهِ. فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ: سَلْ أَبَاكَ، فَسَأَلَهُ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: إِذَا أَدْخَلْتَ رِجْلَيْكَ فِي الْخُفَّيْنِ وَهُمَا طَاهِرَتَانِ فَامْسَحْ عَلَيْهِمَا. قَالَ ابْنُ عُمَرَ: وَإِنْ جَاءَ أَحَدُنَا مِنَ الْغَائِطِ؟ فَقَالَ: وَإِنْ جَاءَ أَحَدُكُمْ مِنَ الْغَائِطِ.  
نافع اور عبداللہ بن دینار بیان کرتے ہیں کہ جب عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کوفہ تشریف لے گئے، اس وقت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ وہاں کے گورنر تھے، انہوں نے دیکھا کہ سعد رضی اللہ عنہ موزوں پر مسح کرتے ہیں تو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ان پر اعتراض کیا۔ سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اپنے باپ سے پوچھ لینا۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے پوچھا تو عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب تو پاؤں میں موزے وضو کی حالت میں پہنے تو ان پر مسح کر۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے پوچھا: اگر ہم بول و براز کے لیے جائیں تو؟ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگرچہ بول و براز کے لیے جاؤ تو بھی (مسح کرو)۔ [مسند الشافعی/ كتاب الطهارة /حدیث: 77]
تخریج الحدیث: «صحيح: اخرجه عبد الرزاق: (760) (761) (762) وابن أبي شيبة (1931) - ومالك في الموطأ، الطهارة، باب ما جاء في المسح على الخفين موقوفا والبخاري، الوضوء، باب المسح على الخفين (202) مرفوعاً.»

Musnad Shafi Hadith 77 in Urdu