مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ مِيقَاتِ الْعُمْرَةِ الْمَكَانِيِّ وَالزَّمَانِيِّ
عمرہ کے مکانی اور زمانی میقات کا بیان۔
حدیث نمبر: 778
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، عَنْ بَعْضِ وَلَدِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ بِمَكَّةَ، فَكَانَ إِذَا حَمَّمَ رَأْسُهُ خَرَجَ فَاعْتَمَرَ.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے بچوں میں سے ایک بیٹا کہتا ہے کہ ہم مکہ میں انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔ جب ان کے سر کے بال نکل آتے تو وہ پھر عمرہ کرنے کے لیے نکل جاتے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 778]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لإبهام بعض ولدانس: اخرجه البيهقى 344/4 . وفى المعرفة السنن والآثار له (2698).»
Musnad Shafi Hadith 778 in Urdu