مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابٌ مِنْهُ يُفْعَلُ فِي الْعُمْرَةِ مَا يُفْعَلُ فِي الْحَجِّ
عمرہ میں وہی کچھ کرنے کا بیان جو حج میں کیا جاتا ہے
حدیث نمبر: 849
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْجِعِرَّانَةِ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ وَعَلَيْهِ مُقَطَّعَةٌ، يَعْنِي: جُبَّةً، وَهُوَ مُتَضَمِّخٌ بِالْخَلُوقِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَحْرَمْتُ بِالْعُمْرَةِ وَهَذِهِ عَلَيَّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"فَمَا كُنْتَ تَصْنَعُ فِي حَجِّكَ؟" قَالَ: كُنْتُ أَنْزِعُ هَذِهِ الْمُقَطَّعَةَ، وَأَغْسِلُ هَذَا الْخَلُوقَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"فَمَا كُنْتَ صَانِعًا فِي حَجِّكَ فَاصْنَعْهُ فِي عُمْرَتِكَ" .
یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، بیان فرماتے ہیں: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جعرانہ میں تھے تو آپ کے پاس ایک آدمی آیا جس نے جبہ پہنا ہوا تھا اور وہ خلوق میں بسا ہوا تھا۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے عمرہ کے لیے احرام باندھا ہے اور میرے اوپر یہ (جبہ) ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: تم اپنے حج کی ادائیگی میں اس کا کیا کرتے؟ اس آدمی نے کہا: میں اس جبہ کو اتار دیتا اور اس خلوق کو دھو لیتا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس طرح تم اپنے حج میں کرنے والے ہو، اسی طرح تم اپنے عمرہ میں بھی کرو۔“ (یعنی جبہ اتار کر خلوق کے اثر کو زائل کر دو)۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 849]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى العمرة، باب يفعل بالعمرة ما يفعل بالحج (1789) ومسلم، الحج، باب ما يباح للمحرم بحج او عمرة لبسة ..... الخ رقم: (1180).»
Musnad Shafi Hadith 849 in Urdu