🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. بَابُ لَحْمِ الصَّيْدِ فِي الْإِحْرَامِ
حالتِ احرام میں شکار کے گوشت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 907
أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ، وَسَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، وَأَخْبَرَنِي مَالِكٌ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ التَّيْمِيِّ، عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ: أَنَّهُ كَانَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا كَانَ بِبَعْضِ طَرِيقِ مَكَّةَ، تَخَلَّفَ مَعَ أَصْحَابٍ لَهُ مُحْرِمِينَ، وَهُوَ غَيْرُ مُحْرِمٍ، فَرَأَى حِمَارًا وَحْشِيًّا، فَاسْتَوَى عَلَى فَرَسِهِ، فَسَأَلَ أَصْحَابَهُ أَنْ يُنَاوِلُوهُ سَوْطَهُ فَأَبَوْا، فَسَأَلَهُمْ رُمْحَهُ فَأَبَوْا، فَأَخَذَ رُمْحَهُ، فَشَدَّ عَلَى الْحِمَارِ فَقَتَلَهُ، فَأَكَلَ مِنْهُ بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَى بَعْضُهُمْ، فَلَمَّا أَدْرَكُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلُوهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ:"إِنَّمَا هِيَ طُعْمَةٌ أَطْعَمَكُمُوهَا اللَّهُ تَعَالَى"  .
ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ مکہ کے راستے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ آپ اپنے چند ساتھیوں سمیت جو احرام میں تھے پیچھے رہ گئے اور خود (ابوقتادہ رضی اللہ عنہ) وہ احرام میں نہ تھے انہوں نے ایک جنگلی گدھا دیکھا، اور اپنے گھوڑے پر سوار ہو گئے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے ساتھیوں سے (جو محرم تھے) کہا کوڑا اٹھا دیں، انہوں نے انکار کر دیا، پھر انہوں نے اپنا نیزہ مانگا، انہوں نے یہ دینے سے بھی انکار کر دیا، آخر خود اپنا نیزہ لیا، گدھے پر جھپٹ پڑے اور اسے مار گرایا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے بعض نے اس کا گوشت کھایا اور بعض نے انکار کر دیا، (احرام کی وجہ سے) پھر جب یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے تو اس مسئلہ کے متعلق دریافت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک کھانا تھا جو اللہ تعالیٰ نے تم کو کھلایا۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 907]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الجهاد والسير، باب ما قيل في الرماح (2914) ومسلم، الحج، باب تحريم الصيد مأكول البري..... الخ (1196).»


Musnad Shafi Hadith 907 in Urdu