مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. بَابُ حَجِّ الصَّبِيِّ وَأَجْرِ مَنْ حَجَّ بِهِ
بچے کے حج اور اسے حج کروانے والے کے اجر کا بیان۔
حدیث نمبر: 937
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَفَلَ فَلَمَّا كَانَ بِالرَّوْحَاءِ لَقِيَ رَكْبًا فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ:"مَنِ الْقَوْمُ"؟ فَقَالُوا: مُسْلِمُونَ فَمَنِ الْقَوْمُ؟ قَالَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"رَسُولُ اللَّهِ". فَرَفَعَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا لَهَا مِنْ مَحَفَّةٍ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ:"نَعَمْ وَلَكَ أَجْرٌ" .
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم واپس لوٹے اور آپ کو مقامِ روحاء میں کچھ لوگ سوار ملے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو سلام کیا اور پوچھا: ”تم کون لوگ ہو؟“ انہوں نے کہا: ”ہم مسلمان ہیں اور آپ لوگ کون ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا رسول ہوں۔“ ایک عورت نے پالکی سے اپنے بچے کو ہاتھوں پر بلند کیا اور کہا: ”اے اللہ کے رسول! کیا اس کا حج (صحیح) ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اور اس کا ثواب تجھے ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 937]
تخریج الحدیث: «أخرجہ مسلم، الحج، باب صحة حج الصبی، واجر من حج بہ (1336).»
Musnad Shafi Hadith 937 in Urdu