🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
120. . باب : ما جاء في القنوت قبل الركوع وبعده
باب: رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1183
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: سُئِلَ عَنِ الْقُنُوتِ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ، فَقَالَ:" كُنَّا نَقْنُتُ قَبْلَ الرُّكُوعِ وَبَعْدَهُ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے نماز فجر میں دعائے قنوت کے متعلق پوچھا گیا کہ کب پڑھی جائے؟ تو انہوں نے کہا: ہم رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد دونوں طرح دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1183]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے صبح کی نماز میں قنوت پڑھنے کا مسئلہ دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ہم رکوع سے پہلے بھی قنوت پڑھ لیا کرتے تھے، اور رکوع کے بعد بھی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1183]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 687 ومصباح الزجاجة: 418)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأذان 126 (798)، صحیح مسلم/المساجد 54 (677)، سنن ابی داود/الصلاة 345 (1444)، سنن النسائی/التطبیق 27 (1072)، مسند احمد (3/217، 232)، سنن الدارمی/الصلاة 216 (1637) (صحیح) (یہ حدیث مکرر ہے ملاحظہ ہو: 1243)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: محدثین نے اسی پر عمل کیا ہے، اور نماز فجر کی طرح وتر میں بھی یہ جائز رکھا ہے کہ خواہ رکوع سے پہلے قنوت پڑھے یا رکوع کے بعد، مگر رکوع کے بعد پڑھنے کی حدیثیں زیادہ قوی اور زیادہ صحیح ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥حميد بن أبي حميد الطويل، أبو عبيدة
Newحميد بن أبي حميد الطويل ← أنس بن مالك الأنصاري
ثقة مدلس
👤←👥سهل بن يوسف الأنماطي، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمن
Newسهل بن يوسف الأنماطي ← حميد بن أبي حميد الطويل
ثقة
👤←👥نصر بن علي الأزدي، أبو عمرو
Newنصر بن علي الأزدي ← سهل بن يوسف الأنماطي
ثقة ثبت
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 1183 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1183
اردو حاشہ:
فائده:
یہ بعض صحابہ رضوان للہ عنہم اجمعین کا عمل ہے۔
ورنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل قنوت نازلہ میں رکوع کے بعد ہی پڑھنے کا ہے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1183]

Sunan Ibn Majah Hadith 1183 in Urdu