🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ یعنی آپ آڈیو ، ویڈیو بھیجیں ہم ان شاء اللہ ٹیکسٹ/ پی ڈی ایف میں بنا دیں گے۔
+92-331-5902482 New
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. باب : السواك
باب: مسواک کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 291
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ كَنِيزٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ سَاجٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ:" إِنَّ أَفْوَاهَكُمْ طُرُقٌ لِلْقُرْآنِ، فَطَيِّبُوهَا بِالسِّوَاكِ".
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ تمہارے منہ قرآن کے راستے ہیں (تم اپنے منہ سے قرآن کی تلاوت کرتے ہو) لہٰذا اسے مسواک کے ذریعہ پاک رکھا کرو۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 291]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ما جہ، (تحفة الأشراف: 10106، ومصباح الزجاجة: 120) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں بحر بن کنیز ضعیف ہیں، اور سعید بن جبیر اور علی رضی اللہ عنہ کے درمیان انقطاع ہے، لیکن دوسرے طرق سے صحیح ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 1213)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
بحربن كنيز السقاء: ضعيف (تقريب: 637)
وللحديث شاهد ضعيف (انظر التلخيص الحبير 70/1 ح 69)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 386

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥علي بن أبي طالب الهاشمي، أبو الحسن، أبو الحسينصحابي
👤←👥سعيد بن جبير الأسدي، أبو محمد، أبو عبد الله
Newسعيد بن جبير الأسدي ← علي بن أبي طالب الهاشمي
ثقة ثبت
👤←👥عثمان بن عمرو الجزري، أبو ساج
Newعثمان بن عمرو الجزري ← سعيد بن جبير الأسدي
مقبول
👤←👥بحر بن كنيز الباهلي، أبو الفضل
Newبحر بن كنيز الباهلي ← عثمان بن عمرو الجزري
متروك الحديث
👤←👥مسلم بن إبراهيم الفراهيدي، أبو عمرو
Newمسلم بن إبراهيم الفراهيدي ← بحر بن كنيز الباهلي
ثقة مأمون
👤←👥محمد بن عبد العزيز اليشكري، أبو عمرو
Newمحمد بن عبد العزيز اليشكري ← مسلم بن إبراهيم الفراهيدي
ثقة
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 291 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث291
اردو حاشہ:
(1)
یہ حدیث موقوف ہے یعنی صحابی کا قول ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد نہیں، تاہم مسواک کی فضیلت واہمیت مرفوع احادیث سے ثابت ہے۔

(2)
تمھارے منہ قرآن کے راستے ہیں کا مطلب ایک دوسری روایت کی رو سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جب انسان قرآن پڑھتا ہے تو فرشتہ اس کے پیچھے آکر کھڑا ہوجاتا ہے حتی کہ قرآن سنتے سنتے اتنا قریب ہوجاتا ہےکہ فرشتہ اپنا منہ پڑھنے والے کے منہ پر رکھ دیتا ہے پھر پڑھنے والا جو آیت بھی پڑھتا ہے تو وہ فرشتے کے اندر چلی جاتی ہے، اس لیے فرمایا کہ قرآن پڑھتے وقت منہ کو صاف رکھو۔
 (الصحیحة حديث: 1213)
اسی روایت کی بنیاد پر شیخ البانی نے اس کی تصحیح بھی کی ہے، بہرحال قرآن مجید کے احترام کا تقاضہ یہ ہے کہ منہ کو پاک صاف رکھاجائے۔

(3)
منہ کو پاک صاف رکھنے کا تقاضہ یہ بھی ہے کہ بدبودار اشیاء سے پرہیز کیا جائے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیاز وغیرہ سے پرہیز فرماتے تھے حالانکہ وہ حرام نہیں، اس لیے منشیات سےبدرجہ اولٰی پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ وہ حرام بھی ہیں اور بدبودار بھی۔
سگریٹ اور تمباکو وغیرہ بھی سخت بدبودار اشیاء ہیں اور ان میں کوئی فائدہ بھی نہیں جب کہ نقصانات بےشمار ہیں، اس لیے ان کا استعمال بےجا مال ضائع کرنے کے تحت آتا ہے جس کے بارے میں اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا ہے:
  ﴿وَلَا تُبَذِّرْ تَبْذِيرًاO إِنَّ الْمُبَذِّرِينَ كَانُوا إِخْوَانَ الشَّيَاطِينِ ۖ وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِرَبِّهِ كَفُورًا﴾ (بني اسرائيل: 27، 26: 17)
  اور بےجا خرچ کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں اور شیطان اپنے پروردگار کا بڑا ہی ناشکرا ہے۔
اسی طرح گالی گلوچ فحش کلامی جھوٹ فریب اور اس طرح کے دوسرے اعمال سے بھی منہ کو پاک رکھنا ضروری ہے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 291]

Sunan Ibn Majah Hadith 291 in Urdu