السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
124. (بَابُ النَّهْيِ عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ قَبْلَ بُدُوِّ صَلَاحِهَا)
(پھل پکنے سے پہلے بیع کی ممانعت)
حدیث نمبر: 192
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّى تُزْهِيَ فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا تُزْهِي؟ قَالَ:" حَتَّى تَحْمَرَّ"، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَرَأَيْتَ إِنْ مَنَعَ اللَّهُ الثَّمَرَ فِيمَ يَأْخُذُ أَحَدُكُمْ مَالَ أَخِيهِ؟".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے درخت پر لگے پھل کو پکنے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا ”تذھو“ سے آپ کی کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہاں تک کہ سرخ ہو جائے۔“ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے اگر پھل پر آفت آجائے تو اپنے مسلمان بھائی سے کس چیز کے پیسے وصول کرے گا؟“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 192]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الزكاة، باب من باع ثماره أو نخله ...... الخ، رقم: 1488، صحیح مسلم، المساقاة، باب وضع الحوائج، رقم: 1555 .»
Sunan Shafi Hadith 192 in Urdu