الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
345. (بَابُ حَدِّ الثُّلُثِ فِي الْوَصِيَّةِ)
(وصیت میں ایک تہائی مال کی حد)
حدیث نمبر: 510
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، عَنْ أَبِيهِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، أَنَّهُ قَالَ: جَاءَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُنِي عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ مِنْ وَجَعٍ اشْتَدَّ بِي، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ بَلَغَ بِي مِنَ الْوَجَعِ مَا تَرَى وَأَنَا ذُو مَالٍ وَلا يَرِثُنِي إِلا ابْنَةٌ لِي أَفَأَتَصَدَّقُ بِثُلُثَيْ مَالِي؟ فَقَالَ:" لا"، فَقُلْتُ: فَالشَّطْرُ؟ قَالَ:" لا"، ثُمَّ قُلْتُ: فَالثُّلُثُ؟ قَالَ:" الثُّلُثُ وَالثُّلُثُ كَثِيرٌ أَوْ كَبِيرٌ إِنَّكَ أَنْ تَدَعَ وَرَثَتَكَ أَغْنِيَاءَ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَدَعَهُمْ عَالَةً يَتَكَفَّفُونَ النَّاسَ وَإِنَّكَ لَنْ تُنْفِقَ نَفَقَةً تَبْتَغِي بِهَا وَجْهَ اللَّهِ إِلا أُجِرْتَ بِهَا حَتَّى مَا تَجْعَلُ فِي امْرَأَتِكَ"، قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أُخَلَّفُ بَعْدَ أَصْحَابِي؟ قَالَ:" إِنَّكَ لَنْ تُخَلَّفَ فَتَعْمَلَ عَمَلا صَالِحًا إِلا ازْدَدْتَ بِهِ دَرَجَةً وَرِفْعَةً وَلَعَلَّكَ أَنْ تُخَلَّفَ حَتَّى يَنْتَفِعَ بِكَ أَقْوَامٌ وَيُضَرَّ بِكَ آخَرُونَ اللَّهُمَّ أَمْضِ لأَصْحَابِي هِجْرَتَهُمْ وَلا تَرُدَّهُمْ عَلَى أَعْقَابِهِمْ". لَكِنِ الْبَائِسُ سَعْدُ بْنُ خَوْلَةَ يَرْثِي لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ مَاتَ بِمَكَّةَ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے حجۃ الوداع کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کے لیے تشریف لائے مجھے سخت تکالیف تھی میں نے عرض کی اے اللہ کے رسول! میری بیماری آپ دیکھ رہے ہیں، میں صاحب مال ہوں، میری وارث میری ایک بیٹی ہے تو کیا میں اپنے مال کا دو تہائی صدقہ کر دوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں میں نے عرض کیا: نصف؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، پھر میں نے کہا: ایک تہائی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تہائی ٹھیک ہے البتہ یہ بھی بہت زیادہ۔ اگر تو ورثا کو اغنیاء چھوڑ کر جائے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ اُن کو کنگال چھوڑ کر جائے کہ وہ لوگوں سے مانگتے پھریں بے شک تو جو بھی رضا الہی کے لیے خرچ کرے گا اس کا اجر پائے گا حتی کہ اس لقمہ پر بھی جو تو بیوی کے منہ میں ڈالتا ہے۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں اپنے ساتھیوں سے پیچھے رہ جاؤں گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو ہرگز پیچھے نہیں رہے گا تو جو بھی صالح عمل کرے گا اس پر تیرا رتبہ، درجہ بلند ہو گا امید ہے تو زندہ رہے حتی کہ تجھ سے کچھ لوگ فائدہ حاصل کریں اور بعض کو نقصان ہو۔“ (پھر دعا فرمائی) اے اللہ! میرے ساتھیوں کی ہجرت برقرار رکھ ایڑیوں کے بل انہیں نہ لوٹا لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سعد بن خولہ رضی اللہ عنہ پر افسوس کیا جو مکہ میں فوت ہوئے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في فدية الأذى/حدیث: 510]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الجنائز، باب رثى النبي سعد بن خولة، رقم: 1295»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عامر بن سعد بن أبي وقاص | ثقة | |
👤←👥الزهري الزهري ← عامر بن سعد بن أبي وقاص | الفقيه الحافظ ، متفق على جلالته وإتقانه وثبته | |
👤←👥مالك بن أنس مالك بن أنس ← الزهري | الفقيه ، إمام دار الهجرة ، رأس المتقنين ، وكبير المتثبتين |
Sunan Shafi Hadith 510 in Urdu
الزهري ← عامر بن سعد بن أبي وقاص