السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
369. (بَابُ النَّهْيِ عَنِ النَّبِيذِ فِي الْأَوْعِيَةِ الْمَخْصُوصَةِ)
(مخصوص برتنوں میں نبیذ کی ممانعت)
حدیث نمبر: 540
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ النَّاسَ فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ: فَأَقْبَلْتُ نَحْوَهُ فَانْصَرَفَ قَبْلَ أَنْ أَبْلُغَهُ، فَسَأَلْتُ: مَاذَا قَالَ؟ قَالُوا:" نَهَى أَنْ يُنْتَبَذَ فِي الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک غزوہ میں لوگوں سے خطاب کیا تو عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں بھی سننے کے لیے گیا لیکن میرے پہنچنے سے پہلے ہی خطبہ ختم ہو گیا تھا میں نے لوگوں سے پوچھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ارشاد فرمایا؟ تو انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کے بنے ہوئے اور روغن زفت ملے ہوئے برتنوں میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب الحدود/حدیث: 540]
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم، الاشربة، باب النھی عن الانتباذ فی المزفت والدباء الخ، رقم: 1997»
Sunan Shafi Hadith 540 in Urdu