السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
66. (بَابُ بَيَانِ أَنَّ الْمُعَوِّذَتَيْنِ مِنَ الْقُرْآنِ)
(معوذتین کے قرآن ہونے کا بیان)
حدیث نمبر: 93
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ، وَعَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ عَنِ الْمُعَوِّذَتَيْنِ، فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّ أَخَاكَ ابْنَ مَسْعُودٍ يُحْكِمُهَا مِنَ الْمُصْحَفِ، فَقَالَ: إِنِّي سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: قِيلَ لِي، فَقُلْتُ: فَنَحْنُ نَقُولُ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
زر بن حبیش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے معوذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) کے بارے میں سوال کیا اور ان سے کہا کہ آپ کے دینی بھائی ابن مسعود رضی اللہ عنہ ان دونوں سورتوں کو مصحف سے کھرچ دیتے ہیں، تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جبرائیل کے واسطے سے) مجھے یوں کہا گیا کہ ایسا کہو ﴿قل اعوذ...﴾ (یعنی وہی آئی) میں نے ﴿قل اعوذ...﴾ کہا سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہم بھی وہی کہتے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في الصلاة على الراحلة/حدیث: 93]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، التفسير، باب سورة قل اعوذ برب الناس، رقم: 4977.»
Sunan Shafi Hadith 93 in Urdu