🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4966. 1- باب قوله: بَرَاءَةٌ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ إِلَى الَّذِينَ عَاهَدْتُمْ مِنَ الْمُشْرِكِينَ (1) فَسِيحُوا فِي الْأَرْضِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ غَيْرُ مُعْجِزِي اللَّهِ وَأَنَّ اللَّهَ مُخْزِي الْكَافِرِينَ (2) وَأَذَانٌ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ إِلَى النَّاسِ يَوْمَ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ أَنَّ اللَّهَ بَرِيءٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ وَرَسُولُهُ فَإِنْ تُبْتُمْ فَهُوَ خَيْرٌ لَكُمْ وَإِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ غَيْرُ مُعْجِزِي اللَّهِ وَبَشِّرِ الَّذِينَ كَفَرُوا بِعَذَابٍ أَلِيمٍ (3) إِلَّا الَّذِينَ عَاهَدْتُمْ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ثُمَّ لَمْ يَنْقُصُوكُمْ شَيْئًا وَلَمْ يُظَاهِرُوا عَلَيْكُمْ أَحَدًا فَأَتِمُّوا إِلَيْهِمْ عَهْدَهُمْ إِلَى مُدَّتِهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ (4) فَإِذَا انْسَلَخَ الْأَشْهُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِينَ حَيْثُ وَجَدْتُمُوهُمْ وَخُذُوهُمْ وَاحْصُرُوهُمْ وَاقْعُدُوا لَهُمْ كُلَّ مَرْصَدٍ فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ فَخَلُّوا سَبِيلَهُمْ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ (5)
”اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے ان مشرکین سے بیزاری و لاتعلقی کا اعلان ہے جن سے تم نے معاہدہ کیا تھا، پس (اے مشرکو!) تم زمین میں چار ماہ تک (آزادی سے) چل پھر لو اور جان رکھو کہ تم اللہ کو ہرگز عاجز کرنے والے نہیں ہو اور یہ کہ اللہ کافروں کو رسوا کرنے والا ہے، اور حجِ اکبر کے دن اللہ اور اس کے رسول کی جانب سے لوگوں کے لیے (عام) اعلان ہے کہ اللہ مشرکین سے بیزار ہے اور اس کا رسول بھی؛ پس اگر تم توبہ کر لو تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے اور اگر تم نے روگردانی کی تو جان لو کہ تم اللہ کو عاجز نہیں کر سکو گے، اور کفر اختیار کرنے والوں کو دردناک عذاب کی خوشخبری سنا دیجیے، سوائے ان مشرکین کے جن سے تم نے معاہدہ کیا پھر انہوں نے تمہارے ساتھ (عہد کی تکمیل میں) کوئی کمی نہیں کی اور نہ ہی تمہارے خلاف کسی کی پشت پناہی کی، تو ان کا عہد ان کی (مقررہ) مدت تک پورا کرو، بے شک اللہ تقویٰ اختیار کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے، پھر جب حرمت والے مہینے گزر جائیں تو ان مشرکین کو جہاں کہیں پاؤ قتل کرو، انہیں پکڑو، انہیں محصور کرو اور ہر گھات کی جگہ ان کی تاک میں بیٹھو؛ پھر اگر وہ توبہ کر لیں، نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں تو ان کی راہ چھوڑ دو، یقیناً اللہ بہت بخشنے والا نہایت رحم فرمانے والا ہے۔“
Al-Jami al-Kamil Hadith 12430 in Urdu