🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2332. -- باب: تحريم التجارة في الخمر
-- باب: شراب کی تجارت کی حرمت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11045
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْغَافِقِيِّ، مِنْ أَهْلِ مِصْرَ، وَمَوْلًى لَنَا يُقَالُ لَهُ أَبُو طُعْمَةَ، أَنَّهُمَا خَرَجَا مِنْ مِصْرَ حَاجَّيْنِ، فَجَلَسَا إِلَى ابْنِ عُمَرَ فَذَكَرَ الْقِصَّةَ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ:" لَعَنَ اللهُ الْخَمْرَ، وَشَارِبَهَا، وَسَاقِيَهَا، وَبَائِعَهَا، وَمُبْتَاعَهَا، وَعَاصِرَهَا، وَمُعْتَصِرَهَا، وَحَامِلَهَا، وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ، وَآكِلَ ثَمَنِهَا".
عبدالعزیز بن عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عبدالرحمن بن عبداللہ غافقی اور ابوطعمہ دونوں مصر سے مکہ کو حج کرنے کے لیے روانہ ہوئے، وہ دونوں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھے اور مکمل قصہ بیان کیا، انہوں نے کہا کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”شراب پر اللہ کی لعنت ہے، اس کے پینے والے پر، اس کے پلانے والے پر، خریدنے والے پر، بیچنے والے پر، نچوڑنے والے پر، اور نچڑوانے والے پر، اٹھانے والے پر، جن کے لیے اٹھائی جائے اور اس کی قیمت کھانے والے پر اللہ کی لعنت ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11045]
تخریج الحدیث: «نصب الراية 4/263»

الحكم على الحديث:
نصب الراية 4/263


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 11045 in Urdu