🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
257. -- باب: إدخال التراب في إحدى غسلاته
-- باب: دھونے کی باریوں میں سے کسی ایک میں مٹی شامل کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1148
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ، ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ، ثنا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ خِلَاسٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الْإِنَاءِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ أُولَاهُنَّ بِالتُّرَابِ" هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ إِنْ كَانَ حَفِظَهُ مُعَاذٌ فَهُوَ حَسَنٌ لِأَنَّ التُّرَابَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ لَمْ يَرْوِهِ ثِقَةٌ غَيْرُ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَإِنَّمَا رَوَاهُ غَيْرُ هِشَامٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ كَمَا سَبَقَ ذِكْرُهُ وَقَدْ ثَبَتَ فِي حَدِيثِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذِكْرُ التُّرَابِ.
(الف) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جب کتا برتن میں منہ ڈال جائے تو اس کو سات مرتبہ دھوؤ اور پہلی مرتبہ مٹی سے (دھویا جائے)۔“
(ب) سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مٹی کا ذکر کرتے ہیں۔
یہ حدیث غریب ہے، اگر معاذ نے اسے صحیح یاد رکھا ہے تو یہ حسن ہے، کیونکہ اس حدیث میں مٹی کا ذکر ابن سیرین کے سوا کسی ثقہ راوی نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نہیں کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1148]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه النسائي 338»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 1148 in Urdu