🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2714. -- باب: من جعل الصدقة في صنف واحد من هذه الأصناف
-- باب: اس شخص کے قول کا بیان جس نے صدقہ ان اصناف میں سے صرف ایک ہی صنف کو دیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13135
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِيُّ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْعَبَّاسِ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ هُذَيْلٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْمُخَرِّمِيُّ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ قَالَ: قَالَ شُعْبَةُ: أَلَا تَعْجَبُونَ مِنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، هَذَا الْمَجْنُونُ أَتَانِي هُوَ وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، فَكَلَّمَانِي أَنْ أَكُفَّ عَنْ ذِكْرِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ، أَنَا أَكُفُّ عَنْ ذَكْرِهِ، لَا وَاللهِ لَا أَكُفُّ عَنْ ذَكْرِهِ أَنَا وَاللهِ سَأَلْتُ الْحَكَمَ عَنِ الصَّدَقَةِ تُجْعَلُ فِي صِنْفٍ وَاحِدٍ مِمَّا سَمَّى اللهُ، فَقَالَ:" لَا بَأْسَ بِهِ"، قُلْتُ: مِمَّنْ سَمِعْتَ؟ قَالَ كَانَ إِبْرَاهِيمُ يَقُولُهُ".
شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: کیا تم جریر بن حازم پر تعجب نہیں کرتے، یہ دیوانہ! وہ اور حماد بن زید میرے پاس آئے اور مجھ سے بات کی کہ میں حسن بن عمارہ کا ذکر کرنے سے رک جاؤں، کیا میں اس کا ذکر کرنے سے رک جاؤں؟ نہیں، اللہ کی قسم! میں اس کا ذکر کرنے سے نہیں رکوں گا۔ اللہ کی قسم! میں نے حکم رحمہ اللہ سے صدقے کے متعلق پوچھا: کیا ایک ہی صنف کو دے دیا جائے گا جن کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں کیا ہے؟ انہوں نے کہا: کوئی حرج نہیں۔ میں نے پوچھا: آپ نے کس سے سنا؟ انہوں نے کہا: یہ بات ابراہیم رحمہ اللہ کہا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الصدقات/حدیث: 13135]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ الكامل لابن عدي 2/ 284»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 13135 in Urdu