الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
284. -- باب: الخف الذي مسح عليه رسول الله صلى الله عليه وسلم
-- باب: ان موزوں کا بیان جن پر رسول اللہ ﷺ نے مسح فرمایا
حدیث نمبر: 1347
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: سَأَلْتُ مَعْمَرًا عَنِ الْخَرْقِ يَكُونُ فِي الْخُفِّ فَقَالَ:" إِذَا خَرَجَ مِنْ مَوَاضِعِ الْوُضُوءِ شَيْءٌ فَلَا تَمْسَحْ عَلَيْهِ وَاخْلَعْ" قَالَ: وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: سَمِعْتُ الثَّوْرِيَّ يَقُولُ: امْسَحْ عَلَيْهَا مَا تَعَلَّقَا بِالْقَدْمِ وَإِنْ تَخَرَّقَا قَالَ: وَكَانَتْ كَذَلِكَ خُفَافُ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ مُخَرَّقَةٌ مُشَقَّقَةٌ قَوْلُ مَعْمَرِ بْنِ رَاشِدٍ فِي ذَلِكَ أَحَبُّ إِلَيْنَا.
عبد الرزاق رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے معمر رحمہ اللہ سے پھٹ جانے والے موزے کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا: جب وضو کی جگہ سے کوئی چیز نکل آئے اس پر مسح نہ کرو بلکہ انہیں اتار دو۔
انہوں نے کہا: عبد الرزاق رحمہ اللہ نے ہمیں بیان کیا، وہ کہتے ہیں: میں نے سفیان ثوری رحمہ اللہ سے سنا، وہ کہتے تھے: ان پر مسح کرو جب تک وہ قدم کے ساتھ چمٹے رہیں، اگرچہ پھٹ بھی جائیں، پھر انہوں نے کہا: اسی طرح مہاجرین اور انصار رضی اللہ عنہم کے موزے پھٹے ہوئے ہوتے تھے۔ معمر بن راشد رحمہ اللہ کا قول اس بارے میں ہمیں زیادہ پسند ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1347]

تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه عبد الرزاق 754»
الحكم على الحديث:
صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 1347 in Urdu