🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2840. -- باب: لا نكاح إلا بولي
-- باب: اس فرمانِ نبوی ﷺ ”ولی (سرپرست) کے بغیر کوئی نکاح درست نہیں“ کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13604
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ: سَمِعْتُ الْعَبَّاسَ بْنَ مُحَمَّدٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ مَعِينٍ يَقُولُ فِي حَدِيثِ:" لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ" الَّذِي يَرْوِيهِ ابْنُ جُرَيْجٍ، قُلْتُ لَهُ: ابْنُ عُلَيَّةَ يَقُولُ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: فَسَأَلْتُ عَنْهُ الزُّهْرِيَّ، فَقَالَ: لَسْتُ أَحْفَظُهُ، فَقَالَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ: لَيْسَ يَقُولُ هَذَا إِلَّا ابْنُ عُلَيَّةَ، وَإِنَّمَا⦗١٧١⦘ عَرَضَ ابْنُ عُلَيَّةَ كُتُبَ ابْنِ جُرَيْجٍ عَلَى عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ فَأَصْلَحَهَا، فَقُلْتُ لِيَحْيَى: مَا كُنْتُ أَظُنُّ أَنَّ عَبْدَ الْمَجِيدِ هَكَذَا، فَقَالَ: كَانَ أَعْلَمَ النَّاسِ بِحَدِيثِ ابْنِ جُرَيْجٍ وَلَكِنَّهُ لَمْ يَبْذُلْ نَفْسَهُ لِلْحَدِيثِ.
عباس بن محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے یحییٰ بن معین رحمہ اللہ کو اس روایت کے متعلق کہتے ہوئے سنا «لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ» ”ولی کے بغیر کوئی نکاح نہیں“ جس کو ابن جریج رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ ابن علیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابن جریج رحمہ اللہ نے کہا: میں نے امام زہری رحمہ اللہ سے اس کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا: مجھے یاد نہیں۔ یحییٰ بن معین رحمہ اللہ نے کہا: یہ بات صرف ابن علیہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں۔ ابن علیہ رحمہ اللہ نے ابن جریج رحمہ اللہ کی کتابیں عبدالمجید بن عبدالعزیز بن ابی رواد پر پیش کیں تو انہوں نے ان کی اصلاح کی۔ میں نے یحییٰ بن معین رحمہ اللہ سے کہا کہ میرا گمان نہیں تھا کہ عبدالمجید رحمہ اللہ ایسے ہیں، تو انہوں نے کہا: وہ عبدالمجید رحمہ اللہ ابن جریج رحمہ اللہ کی روایت کو سب سے زیادہ جاننے والے تھے لیکن انہوں نے اپنے آپ کو حدیث (کی روایت) کے لیے وقف نہیں کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13604]


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 13604 in Urdu