🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2870. -- باب: إنكاح الوليين
-- باب: دو ولیوں کے نکاح کروانے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13809
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ خِلَاسٍ، أَنَّ امْرَأَةً زَوَّجَهَا أَوْلِيَاؤُهَا بِالْجَزِيرَةِ مِنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ الْحُرِّ، وَزَوَّجَهَا أَهْلُهَا بَعْدَ ذَلِكَ بِالْكُوفَةِ، فَرَفَعُوا ذَلِكَ إِلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَفَرَّقَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ زَوْجِهَا الْآخَرِ، وَرَدَّهَا إِلَى زَوْجِهَا الْأَوَّلِ، وَجَعَلَ لَهَا صَدَاقَهَا بِمَا أَصَابَ مِنْ فَرْجِهَا، وَأَمَرَ زَوْجَهَا الْأَوَّلَ أَنْ لَا يَقْرَبَهَا حَتَّى تَنْقَضِيَ عِدَّتُهَا.
قتادہ رحمہ اللہ، خلاس رحمہ اللہ سے نقل کرتے ہیں کہ ایک عورت کا نکاح جزیرہ میں عبید اللہ بن حر سے ولیوں نے کر دیا اور اس کے گھر والوں نے بعد میں کوفہ میں نکاح کر دیا۔ وہ فیصلہ لے کر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دوسرے خاوند اور عورت کے درمیان جدائی کرا دی اور اسے پہلے خاوند کی طرف واپس کر دیا اور دوسرے کے ذمہ فائدہ اٹھانے کی وجہ سے حقِ مہر لازم کر دیا اور پہلے خاوند کو حکم دیا کہ عدت مکمل ہونے سے پہلے اس کے قریب نہ جائے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13809]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره»

الحكم على الحديث:
حسن لغيره


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 13809 in Urdu