🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2904. -- باب: الزنا لا يحرم الحلال
-- باب: اس بیان میں کہ زنا کسی حلال چیز کو حرام نہیں کرتا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q13960
قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ:" لِأَنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ إِنَّمَا حَرَّمَهُ لِحُرْمَةِ الْحَلَالِ، وَالْحَرَامُ خِلَافُ الْحَلَالِ" قَالَ: وَرُوِيَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَوْلُنَا.
امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”کیونکہ اللہ عزوجل نے اسے صرف حلال (تعلق) کی حرمت کی وجہ سے حرام کیا ہے، اور حرام (تعلق) حلال کے برعکس ہے۔“
انہوں نے فرمایا: ”اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ہمارے قول کے مطابق روایت کیا گیا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: Q13960]


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13960
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، أنبأ سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ قَالَ:" فِي رَجُلٍ زَنَى بِأُمِّ امْرَأَتِهِ، أَوْ بِابْنَتِهَا، فَإِنَّهُمَا حُرْمَتَانِ تَخَطَّاهُمَا، وَلَا يُحَرِّمُهَا ذَلِكَ عَلَيْهِ" قَالَ: وَقَالَ يَحْيَى بْنُ يَعْمَرَ: مَا حَرَّمَ حَرَامٌ حَلَالًا قَطُّ، فَبَلَغَ ذَلِكَ الشَّعْبِيَّ، فَقَالَ: بَلْ لَوْ أَخَذْتَ كُوزًا مِنْ خَمْرٍ، فَسَكَبْتَهُ فِي جُبٍّ مِنْ مَاءٍ لَكَانَ ذَلِكَ الْمَاءُ حَرَامًا، وَكَانَ مِنْ رَأْيِ الشَّعْبِيِّ أَنَّهَا قَدْ حُرِّمَتْ عَلَيْهِ.
یحییٰ بن یعمر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ جس شخص نے اپنی بیوی کی والدہ یا اس کی بیٹی سے زنا کیا تو اس نے دو حرمتوں کو پامال کیا، لیکن اس کی بیوی اس پر حرام نہ ہوگی۔ یحییٰ بن یعمر کہتے ہیں کہ حرام کبھی حلال کو حرام نہیں کرتا۔ یہ بات شعبی رحمہ اللہ تک پہنچی تو کہنے لگے: بلکہ اگر میں شراب کا ایک کوزہ لے کر پانی کے حوض میں ڈال دوں تو وہ پانی حرام ہو جائے گا، شعبی کی یہ رائے تھی کہ یہ اس پر حرام ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13960]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 13960 in Urdu