🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3640. -- باب: التفريق بين المرأة وولدها
-- باب: (قیدی) عورت اور اس کی اولاد کے درمیان (خرید و فروخت کے ذریعے) جدائی ڈالنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18308
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ بْنِ أَعْيَنَ الْمِصْرِيُّ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، وَأَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ: عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ أَبَا أُسَيْدٍ الْأَنْصَارِيَّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَدِمَ بِسَبْيٍ مِنَ الْبَحْرَيْنِ فَصُفُّوا، فَقَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَظَرَ إِلَيْهِمْ، فَإِذَا امْرَأَةٌ تَبْكِي، فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكِ؟" قَالَتْ: بِيعَ ابْنِي فِي عَبْسٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي أُسَيْدٍ:" لَتَرْكَبَنَّ فَلَتَجِيئَنَّ بِهِ كَمَا بِعْتَ بِالثَّمَنِ". فَرَكِبَ أَبُو أُسَيْدٍ فَجَاءَ بِهِ. هَذَا وَإِنْ كَانَ فِيهِ إِرْسَالٌ فَهُوَ مُرْسَلٌ حَسَنٌ شَاهِدٌ لِمَا تَقَدَّمَ.
جعفر بن محمد اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا ابو اسید انصاری رضی اللہ عنہ بحرین سے قیدی لے کر آئے تو ان کی صفیں بنائی گئیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر ان کی جانب دیکھا تو ایک عورت رو رہی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تجھے کس چیز نے رلایا ہے؟“ اس نے کہا: قبیلہ عبس میں میرے بیٹے کو فروخت کر دیا گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابو اسید رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم ضرور سوار ہو کر جاؤ اور اس کو لے کر آؤ، جتنی قیمت میں تم نے فروخت کیا ہے“ تو سیدنا ابو اسید رضی اللہ عنہ سوار ہو کر گئے اور اسے لے کر آئے۔
یہ روایت اگرچہ مرسل ہے، لیکن یہ حسن مرسل ہے جو پچھلی روایات کی تائید کرتی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18308]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 18308 in Urdu