🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3646. -- باب: المبارزة
-- باب: مبارزت (میدانِ جنگ میں تن بہ تن مقابلے) کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18345
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ سَهْلٍ، أَحَدُ بَنِي حَارِثَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: خَرَجَ مَرْحَبٌ الْيَهُودِيُّ مِنْ حِصْنِ خَيْبَرَ وَقَدْ جَمَعَ سِلَاحَهُ وَهُوَ يَرْتَجِزُ وَيَقُولُ: مَنْ يُبَارِزُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لِهَذَا؟" فَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ: أَنَا لَهُ يَا رَسُولَ اللهِ، أَنَا وَاللهِ الْمَوْتُورُ الثَّائِرُ، قَتَلُوا أَخِي بِالْأَمْسِ. قَالَ:" قُمْ إِلَيْهِ، اللهُمَّ أَعِنْهُ عَلَيْهِ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي كَيْفِيَّةِ قِتَالِهِمَا، قَالَ: وَضَرَبَهُ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ حَتَّى قَتَلَهُ. قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ: خَرَجَ يَاسِرٌ فَبَرَزَ لَهُ الزُّبَيْرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَتْ صَفِيَّةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا لَمَّا خَرَجَ إِلَيْهِ الزُّبَيْرُ: يَا رَسُولَ اللهِ يَقْتُلُ ابْنِي. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَلِ ابْنُكِ يَقْتُلُهُ إِنْ شَاءَ اللهُ". فَخَرَجَ الزُّبَيْرُ وَهُوَ يَرْتَجِزُ، ثُمَّ الْتَقَيَا فَقَتَلَهُ الزُّبَيْرُ، قَالَ: وَكَانَ ذَكَرَ أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ هُوَ قَتَلَ يَاسِرًا كَذَا فِي هَذِهِ الرِّوَايَةِ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَةَ هُوَ قَتَلَ مَرْحَبًا.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ خیبر کے قلعہ سے مرحب یہودی اپنے اسلحہ سے لیس ہو کر اشعار پڑھتے ہوئے نکلا، وہ کہہ رہا تھا: کون میرا مقابلہ کرے گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کون اس کے مقابلے میں آئے گا؟“ سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم میں اس کو موت کے گھاٹ اتاروں گا؛ کیونکہ اس نے کل میرے بھائی کو قتل کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھڑے ہو جاؤ۔“ اور دعا دی: «اللَّهُمَّ أَعِنْهُ» ”اے اللہ! اس کی مدد فرما۔“ ان دونوں کی لڑائی کی کیفیت کو اس نے حدیث میں ذکر کیا، کہتے ہیں کہ سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے اس کو قتل کر دیا۔ ابن اسحاق کہتے ہیں: پھر یاسر نکلا تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اس کا مقابلہ کیا۔ جب سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نکلے تو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ میرے بیٹے کو قتل کر دے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اللہ نے چاہا تو تیرا بیٹا ہی اس کو قتل کرے گا۔“ پھر سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ رجزیہ اشعار پڑھتے ہوئے نکلے، پھر ان دونوں کی لڑائی ہوئی تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اس کو قتل کر دیا۔ راوی کہتے ہیں: اس طرح اس نے ذکر کیا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یاسر کو قتل کیا اور سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے مرحب کو قتل کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18345]
تخریج الحدیث: «حسن۔ تقدم برقم ١٨١٠٨»

الحكم على الحديث:
حسن


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 18345 in Urdu