🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
367. -- باب: بدء الأذان
-- باب: اذان کی ابتدا کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1837
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، قَالَ: قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَهَكَذَا رَوَاهُ الزُّهْرِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدٍ يَعْنِي قِصَّةَ الرُّؤْيَا فِي تَثْنِيَةِ الْأَذَانِ وَانْفِرَادِ الْإِقَامَةِ وَقَالَ فِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ عَنِ الزُّهْرِيِّ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، وَقَالَ فِيهِ مَعْمَرٌ وَيُونُسُ عَنِ الزُّهْرِيِّ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ لَمْ يُثَنِّيَا. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ قَالَ: سَمِعْتُ الْإِمَامَ أَبَا بَكْرٍ أَحْمَدَ بْنَ إِسْحَاقَ بْنِ أَيُّوبَ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى الْمُطَرِّزَ يَقُولُ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى يَقُولُ: لَيْسَ فِي أَخْبَارِ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدٍ فِي قِصَّةِ الْأَذَانِ خَبَرٌ أَصَحُّ مِنْ هَذَا يَعْنِي حَدِيثَ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدٍ لِأَنَّ مُحَمَّدًا ⦗٥٧٦⦘ سَمِعَ مِنْ أَبِيهِ وَابْنُ أَبِي لَيْلَى لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدٍ وَفِي كِتَابِ الْعِلَلِ لِأَبِي عِيسَى التِّرْمِذِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيَّ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ يَعْنِي حَدِيثَ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ فَقَالَ: هُوَ عِنْدِي حَدِيثٌ صَحِيحٌ.
(الف) امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: اسی طرح زہری نے سعید بن مسیب سے، انہوں نے عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے خواب کا قصہ روایت کیا ہے، جس میں اذان کے کلمات دو دو مرتبہ اور اقامت کے کلمات ایک ایک مرتبہ ہیں۔
(ب) زہری رحمہ اللہ سے روایت ہے: «اَللّٰهُ أَکْبَرُ، اَللّٰهُ أَکْبَرُ، اَللّٰهُ أَکْبَرُ، اَللّٰهُ أَکْبَرُ» ۔
(ج) زہری رحمہ اللہ سے روایت ہے: «اَللّٰهُ أَکْبَرُ، اَللّٰهُ أَکْبَرُ» تثنیہ نہیں ہے۔
محمد بن یحییٰ کہتے ہیں: قصۂ اذان کے بارے میں عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کی روایات میں اس سے زیادہ صحیح کوئی روایت نہیں، یعنی محمد بن اسحاق عن محمد بن ابراہیم تیمی عن محمد بن عبداللہ بن زید کی حدیث، کیونکہ محمد نے اپنے والد سے سنا ہے اور ابن ابی لیلیٰ نے عبداللہ بن زید سے نہیں سنا۔ اور امام ترمذی کی کتاب العلل میں ہے کہ میں نے محمد بن اسماعیل بخاری سے اس حدیث یعنی محمد بن ابراہیم تیمی کی حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: میرے نزدیک یہ حدیث صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1837]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 1837 in Urdu