🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4004. -- باب: كراهية الإمارة، وكراهية تولي أعمالها لمن رأى من نفسه ضعفا، أو رأى فرضها عنه بغيره ساقطا
-- باب: امارت (حکمرانی) کی کراہت، اور جو شخص اپنے اندر کمزوری محسوس کرے یا دیکھے کہ کسی دوسرے کے ذریعے اس پر سے یہ فرض ساقط ہو رہا ہے، تو اس کے لیے اس کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی کراہت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20216
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنِي سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، قَالَ: قَالَ الْعَبَّاسُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَمِّرَنِي عَلَى بَعْضِ مَا وَلَّاكَ اللهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا عَبَّاسُ، يَا عَمَّ رَسُولِ اللهِ، نَفْسٌ تُنْجِيهَا خَيْرٌ مِنْ إِمَارَةٍ لَا تُحْصِيهَا". هَذَا هُوَ الْمَحْفُوظُ مُرْسَلٌ وَقِيلَ: عَنْهُ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَلَا تُوَلِّيَنِي، فَذَكَرَهُ، أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ اللهِ أَحْمَدُ بْنُ قَانِعٍ الْقَاضِي بِبَغْدَادَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْوَلِيدِ السُّلَمِيُّ الْبَصْرِيُّ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ سَعِيدٍ فَذَكَرَهُ مَوْصُولًا، وَالْأَوَّلُ أَصَحُّ، تَفَرَّدَ بِهِ هَذَا السُّلَمِيُّ الْبَصْرِيُّ.
محمد بن منکدر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: مجھے بھی اس کی امارت عطا کر دیں جس کا اللہ نے آپ کو والی بنایا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا عباس رضی اللہ عنہ! ایک جان جسے آپ نجات دلا دیں، اس امارت سے بہتر ہے جس کا آپ حق ادا نہ کر سکیں۔“
(ب) محمد بن منکدر رحمہ اللہ، جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اے اللہ کے رسول! کیا آپ مجھے امارت نہ دیں گے۔
مرسل روایت ہی محفوظ ہے اور پہلی روایت زیادہ صحیح ہے، (اسے موصول بیان کرنے میں) یہ سلمی بصری راوی منفرد ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20216]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 20216 in Urdu