🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4050. -- باب: : القاضي يكف كل واحد من الخصمين عن عرض صاحبه
-- باب: قاضی دونوں فریقین میں سے ہر ایک کو دوسرے کی عزت اچھالنے سے باز رکھے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20467
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: اقْتَتَلَ غُلَامَانِ: غُلَامٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ، وَغُلَامٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَنَادَى الْمُهَاجِرِيُّ: يَا لِلْمُهَاجِرِينَ، وَنَادَى الْأَنْصَارِيُّ: يَا لِلْأَنْصَارِ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَا هَذَا؟ أَدَعْوَى الْجَاهِلِيَّةِ"؟ قَالُوا: لَا يَا رَسُولَ اللهِ، إِلَّا أَنَّ غُلَامَيْنِ اقْتَتَلَا، فَكَسَعَ وَاحِدٌ مِنْهُمَا الْآخَرَ، قَالَ:" فَلَا بَأْسَ، وَلْيَنْصُرِ الرَّجُلُ أَخَاهُ، ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا، إِنْ كَانَ ظَالِمًا فَلْيَنْهَهُ، فَإِنَّهُ لَهُ نَصْرٌ"، أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا،" وَإِنْ كَانَ مَظْلُومًا فَلْيَنْصُرْهُ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مہاجرین اور انصار کے دو غلام آپس میں جھگڑ پڑے، مہاجر نے مہاجرین کو اور انصار نے انصار کو آواز دی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نکل پڑے اور فرمایا: ”یہ کیا ہے؟ کیا جاہلیت کی پکار؟“ انہوں نے کہا: نہیں اے اللہ کے رسول! یہ دو غلام آپس میں لڑ پڑے ہیں، سرین پر ایک دوسرے کو مارا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں، آدمی کو چاہیے کہ وہ اپنے ظالم یا مظلوم بھائی کی مدد کرے۔ اگر ظالم ہے تو اسے ظلم سے منع کرے، یہ اس کی مدد ہے (یا اس جیسا کلمہ کہا) اور اگر وہ مظلوم ہو تو اس کی مدد کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20467]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 20467 in Urdu