🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4089. -- باب: : من تحمل الشهادة وهو كافر، أو صبي أو عبد، ثم أسلم الكافر، وبلغ الصبي، وعتق العبد، فقاموا بشهادتهم
-- باب: جس نے کفر، بچپن یا غلامی کی حالت میں گواہی یاد رکھی، پھر کافر مسلمان ہو گیا، بچہ بالغ ہو گیا اور غلام آزاد ہو گیا، اور انہوں نے اپنی گواہی قائم (ادا) کی۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q20633
فِيمَا رَوَى ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ: أَنَّ الْمُطَّلِبَ بْنَ أَبِي وَدَاعَةَ وَيَعْلَى بْنَ أُمَيَّةَ كَانَتْ عِنْدَهُمَا شَهَادَةٌ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَرُفِعَا إِلَى مُعَاوِيَةَ فِي الْإِسْلَامِ فَأَجَازَهَا".
(اس کی دلیل) وہ روایت ہے جسے ابن لہیعہ نے یزید بن ابی حبیب سے، انہوں نے عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے کہ: ”مطلب بن ابی وداعہ اور یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہما کے پاس زمانہ جاہلیت کی ایک گواہی تھی، تو اسلام (کے زمانے) میں یہ دونوں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیے گئے تو انہوں نے اس (گواہی) کو جائز قرار دیا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: Q20633]


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20633
وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْعَبْدَوِيُّ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خِمَيْرَوَيْهِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا هُشَيْمٌ، أنبأ مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَيُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، وَمُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ:" أَنَّهُمْ كَانُوا يَقُولُونَ فِي شَهَادَةِ الْغُلَامِ إِذَا شَهِدَ قَبْلَ أَنْ يَبْلُغَ ثُمَّ قَامَ بِهَا إِذَا بَلَغَ، وَالنَّصْرَانِيِّ وَالْيَهُودِيِّ إِذَا شَهِدَا فِي حَالِ شِرْكٍ ثُمَّ أَسْلَمَا، وَالْعَبْدِ إِذَا شَهِدَ ثُمَّ أُعْتِقَ، ثُمَّ قَامُوا بِشَهَادَتِهِمْ: أَنَّ شَهَادَتَهُمْ جَائِزَةٌ".
محمد بن سالم رحمہ اللہ، شعبی رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ بچہ جب بلوغت سے پہلے گواہی دیکھے، پھر بالغ ہو جائے تو گواہی دے تو درست ہے اور یہودی یا عیسائی شرک کی حالت میں گواہی دیں، پھر مسلمان ہو جائیں، اسی طرح غلام جو بعد میں آزاد ہو جائے، پھر گواہی دے تو اس کی گواہی جائز ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20633]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 20633 in Urdu